• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گائے کو بچانے کیلئے گندے نالے میں اترنے والے شخص کی تعریف

گائے کو بچانے کےلیے گندے نالے میں چھلانگ لگانے والے شخص کو انٹرنیٹ پر خوب سراہا جانے لگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے، جس میں ایک شخص نے گندے نالے میں پھنسی گائے کو بچانے کی عملی کوشش کی۔

غیر متوقع لمحات میں انسان کے اقدامات دنیا میں موجود انسانیت، رحم دلی اور ہمدردی کو اجاگر کر جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک لمحہ وائرل ویڈیو میں نظر آیا جب ایک شخص گندے نالے میں پھنسی گائے کو بچانے کےلیے خود بھی اتر گیا۔

ہوا کچھ یو کہ ایک گائے گندے نالے میں گر گئی، جانور نے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن اُس کی کوششیں ناکام رہیں، اس دوران ایک مجمع تھا جو وہاں لگ گیا۔

اس دوران ایک شخص نے گائے کی عملی مدد کی اور بغیر ہچکچاہٹ نالے میں اتر گیا تاکہ اسے محفوط طریقے سے باہر نکالا جاسکے لیکن یہ کوششیں بھی لاحاصل رہیں۔

اس دوران کچھ اور لوگ مدد کےلیے آگے بڑھے، انہوں نے رسی کی مدد سے گائے کو باہر نکالنے کی جدوجہد شروع کی جو بالآخر کامیاب رہی، رسوں سے آزادی کے بعد گائے بغیر کسی نقصان کے آگے بڑھ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کے بے لوث اقدام کو متاثر کن قرار دیا اور اس کے لیے تعریفی اور حوصلہ افزا کلمات کہے۔

ایک صارف نے اسے معاشرے کا حقیقی ہیرو کہا، دوسرے نے اسے رحمدل قرار دیا، تیسرےنے کہا کہ آپ کا احترام اور محبت میرے دل میں بڑھ گئی ہے جبکہ ایک اور نے شخص کے اقدام کو انسانیت کی حقیقی تعریف قرار دیا۔

خاص رپورٹ سے مزید