• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں غیر قانونی طور پر داخل 10 افغان شہری فائرنگ سے ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ 

واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایران اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کی سکیورٹی کمان کے ترجمان محمد نسیم بدری نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ یہ افراد ’روزگار کی تلاش‘ میں ایران گئے تھے اور پیر کی رات شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے ذریعے ایران کی حدود میں داخل ہوئے تھے جہاں انہیں فائرنگ کرکے ہلاک دیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید