تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی عدالت نے امریکہ سے 22 ارب ڈالر ہرجانہ طلب کر لیا، ایران میں ہونیوالے کئی جرائم میں امریکا نے مادی اور اخلاقی مدد فراہم کی، ترجمان ایرانی عدلیہ،ایران کی ایک عدالت نے 2022ء کے ملک گیر مظاہروں میں مبینہ امریکی حمایت کے الزام پر واشنگٹن حکومت کو 22 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے کہا، 2022ء کی خزاں کے واقعات سمیت ایران میں ہونے والے کئی جرائم میں امریکہ کے نشانات واضح ہیں۔