اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کی گریڈ 18 کی افسر محترمہ پرومیلا جیکب کو پاکستان سنگل ونڈو کمپنی اسلام آباد میں تعینات کر دیا۔ وہ اس سے قبل ڈپٹی کلیکٹر کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT)، کسٹم ہاؤس کراچی میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ انہیں ڈومین آفیسر کے طور پر تین سال کی مدت کے لئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس سلسلے میں ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر 0399-C-II/2025جاری کیا گیا ہے۔