• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور، مراکش، ملائشیا، سعودیہ سمیت 10 ملکوں سے مزید 93 پاکستانی بے دخل

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب، ملائشیا سنگاپور مراکش سمیت مزید 10ملکوں سے 48گھنٹے میں مزید 93پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر 1 کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر 1 اور ملائشیا سے 1 کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں 1 بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2اور جیل سے رہا کرکے 37پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر 1، موزمبیق سے 1، عراق میں زائد المیعاد قیام 4، دیگر الزام پر 2 کو بے دخل کیا گیا۔ قطر سے 3مفرور اور ساؤتھ افریقہ میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوئے 1 اور ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا۔

ملک بھر سے سے مزید