• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز افسر کی لگژری گاڑی روکنے پر ایکسائز اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان جھگڑا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز افسر کی لگژری گاڑی روکنے پر ایکسائز اورکسٹم اہلکاروں کے درمیان جھگڑا، باوردی اہلکاروں کا ایک دوسرے پر حملہ، ایکسائز اہلکاروں کا موقف ہے کہ سرکاری نمبر لگی پراڈو ٹیمپرڈ ہے ،گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عملہ ٹیمپرڈ گاڑیوں کے خلاف مہم میں کراچی میں سی ویو پر چیکنگ کے دوران ایک کسٹم افسر کی گاڑی کو روکا تو اس نے اپنے دفتر کے اہلکاروں کو بلالیا ،کسٹم افسرکی مدد کے لیے آئے افراد نےآتے ہی ایکسائز اہلکاروں پر چڑھائی کردی ، اور جھگڑے کے بعد زبردستی گاڑی اور کلکٹر کو چھڑا کرلے گئے۔ایکسائیز اہلکاروں کے مطابق سرکاری نمبر لگی پراڈو ٹیمپرڈ ہے جس پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی،جبکہ کسٹمز حکام کے مطابق گاڑی قانونی درآمد کی گئی اور اسے آپریشنل معاملات میں استعمال کی اجازت ہے،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کسٹمز افسران جعلی سرکاری نمبر پلیٹس لگا کر گاڑیاں چلا رہے ہیں ،کراچی میں کسٹمز کے زیر استعمال گاڑیوں کے خلاف محکمہ ایکسائز کی کاروائیاں جاری ہیں،غیر قانونی نمبر والی پانچ گاڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں ، محکمہ ایکسائز نے 2 روز میں کارروائیاں کر کے 5 گاڑیاں ضبط کیں۔

ملک بھر سے سے مزید