• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ تاج فاروقی کی تدفین آج کراچی میں ہوگی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )اسلام آباد میں ہیلن کیلر ماڈل اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کی بانی سربراہ ممتاز ماہر تعلیم بیگم شاہ تاج فاروقی کی نماز جنازہ آج منگل کو بعد نماز ظہر سلطان مسجد ڈی ایچ اے کراچی میں ادا کی جائیگی۔ انہیں کراچی کے پی ای سی ایچ ایس قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شاہ تاج فاروقی سابق سیکرٹری جنرل اور پاکستان کے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی اہلیہ ہیں۔ وہ بنگال کے نواب بدرالدین حیدر کی پوتی ہیں۔ پسماندگان میں ان کے دو بچے فرحان فاروقی، شمائلہ خان اور پوتے پوتیاں ہیں۔وفاقی محتسب اعجاز قریشی اور محتسب سیکرٹریٹ کے سینئر حکام نے مرحومہ کے انتقال پر سلمان فاروقی سے تعزیت کی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید