کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے طلبہ کی قیادت میں ایم کیو ایم کی بنیاد رکھ کر ملک کی سیاست کا نقشہ بدل دیا، حق پرست طلبہ نے ایک ایسی تنظیم کو جنم دیا جو کہ اشرافیہ کے لئے آج بھی ڈراونہ خواب ہے۔ وہ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کابینہ کے ارکان سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی موجود تھے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ طلبہ قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اور قوموں کی ترقی طلبہ کو تربیت اور انکو ترقی کے راستے فراہم کرنے سے منسلک ہے۔