کراچی(پ ر)علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پرانی گیس لائن کی ناقص حالت کی وجہ سے اعظم بستی گلی نمبر 23 میں نئی لائن ڈالی گئی اور گیس کنکشن نئی لائن پر منتقل کردیے گئے، لیکن پرانی گیس لائن کو منقطع نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے پرانی لائن سے گیس کا اخراج جاری ہے،چند ماہ قبل بھی آگ لگنے کی شکایت درج کرائی گئی، لیکن سوئی گیس کا عملہ کارروائی کیے بغیر واپس چلا گیا، اب دوبارہ گیس کا اخراج ہونے سے حادثے کا خدشہ ہے۔سوئی گیس کے ذمہ دارا افسران سے درخواست ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عملے کا ہدایت جاری کریں اور اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پرانی لائن کو گیس سپلائی بند کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔