اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی اور اس کے ذیلی اداروں کی طرف سے گزشتہ چار سالوں کے دوران مختص پی ایس ڈی پی بجٹ پورا استعمال نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، رواں مالی سال تقریباً 24ارب مختص، 6ماہ میں صرف2ارب ہی خرچ، اگلی ڈیمانڈ ساڑھے43ارب مالی سال 2020-21تا 2023-24کے دوران وزارت اور اس کے ذیلی اداروں و اٹیچ ڈیپارٹمنٹس کیلئے مجموعی طور پر33364اعشاریہ 736ملین روپے مختص کئے گئے مگر 24014ملین روپے ہی خرچ کئے جا سکے ہیں ، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 2024-25کے لئے 23ارب 92کروڑ 90لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے مگر پہلے 6 ماہ کے دوران صرف 2ارب 24کروڑ 36لاکھ روپے ہی خرچ کئے جا سکے ہیں ۔