کراچی(این این آئی) شاہ زین مری اور گارڈز کا شہریوں پر تشدد کے معاملے پر فریقین میں صلح ہوگئی، شاہ زین کیخلاف مدعی مقدمہ برکت سومرو نے راضی نامہ کرلیا اور اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بوٹ بیسن کے قریب بااثر شخص کے تشدد کا شکار بننے والے شہری نے بااثر شخصیت کے بیٹے سے صلح نامہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس میں شاہ زین مری اور برکت سومرو کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی اور دونوں فریقین نے صلح کر کے راضی نامہ کرلیا۔