• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف سنیٹر اعظم نذیر تارڑکی سربراہی میں کمیٹی 6 رکنی اراکین پر مشتمل ہوگی،کمیٹی 3ہفتوں میں رپورٹ کابینہ کو پیش کریگی ۔ کمیٹی ارکان میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیر قومی غذائی تحفظ شامل ہوں گے۔ سیکریٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری قانون و انصاف، اور سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید