کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسلامی مالیات میں تعاون کے مواقع تلاش کرنا اور پاکستان عراق ممالک میں اسلامی کیپیٹل مارکیٹ کو مضبوط بنانے پرغور کے لئے عراقی علماء کے وفد کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ، وفد کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کے اسلامی مالیاتی ماڈلز سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مارکیٹ کو فائدہ پہنچانا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے عراق کے سائنٹیفک فاؤنڈیشن فار فنانشل ٹرانزیکشنز (ایس ایف ایف ٹی عراق) کے معزز عراقی علماء کے وفد کا پر تپاک استقبال کیا جس کا مقصد اسلامی مالیات میں تعاون کے مواقع تلاش کرنا اور دونوں ممالک میں اسلامی کیپیٹل مارکیٹ کو مضبوط بنانا ہے وفد میں ممتاز علماء آیت اللہ سید عزالدین الحکیم، علامہ سید احمد عزالدین الحکیم، علامہ شیخ قاسم العیساوی، شیخ مؤید العبادی، اور علامہ شیخ ساجد رضا خان نجفی شامل تھے۔