• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اتوار 9 مارچ کو دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام 25 ہزار ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جن کی کل قیمت لگ بھگ 9 ملین درہم تک پہنچ گئی ہے۔ دبئی اسٹیڈیم کے جنرل ایڈمیشن ٹکٹ 250 سے 500 درہم کےدرمیان فروخت ہوئے جب کہ فائنل کے ٹکٹ کی قیمت 250 درہم سے 12 ہزار درہم کے درمیان رکھی گئی تھی۔خیال رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بدھ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے سیمی فائنل کے ساتھ ہی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز ختم ہوگئے۔ اربوں روپے کی لاگت سے پاکستان کے تین اسٹیڈیم کو نئی شکل دی گئی لیکن کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ایک میچ ہوسکا۔ پنڈی کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ پاکستان کی خراب کارکردگی اور رمضان المبارک کی وجہ سے سیمی فائنل میں شائقین نے دلچسپی نہیں دکھائی۔ پاکستان کے تین گرائونڈ میں دس میچ ہوئے۔ بارش کی وجہ سےلاہور اور پنڈی میں دو میچوں میں ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔

اسپورٹس سے مزید