کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ بدھ کو جاری فہرست کے مطابق بابر اعظم دوسرے ، جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسن ایک درجے ترقی کےبعد تیسرے ، ویرات کوہلی پانچویں سے چوتھے اور افغانستان کے ابراہیم زدران 13 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے۔ ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کا پہلا نمبرہے۔ شاہین آفریدی نویں نمبر ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی پہلے نمبر پر آ گئے ۔