کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مستقبل میں وائٹ بال سیریز کرانے پر بات چیت ہورہی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمدنے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے۔ دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں، دونوں بورڈز گزشتہ چند ہفتے سے باہمی سیریز پر بات کر رہے ہیں۔ جلد اس حوالے سے پیش رفت ہو گی ۔