• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کی مہارت، سال 2000 سے ابتک 5 ہزار 780 سنگل رن لیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی36 سال کی عمر میں سپر فٹ ہیں۔ سیمی فائنل میں انہوں نے98 گیندوں پر 84 رنز بنائے، دبئی کے نسبتاً گرم موسم میں کوہلی نے اپنی اننگز میں 56 یعنی 67 فیصد رنز سنگلز کی صورت میں لیے ۔ آسٹریلیا کیخلاف کوہلی کی اننگز اسٹرائیک تبدیل کرنے کی مہارت اور فٹنس کا واضح ثبوت قرار پائی گئی۔ جنوری 2000 سے اب تک کوہلی سب سے زیادہ 5 ہزار 780 سنگلز لینے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل سری لنکا کے کمار سنگا کارا نے اس دورانیے میں 5 ہزار 503 اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے نے 4 ہزار 789 رنز بنائے تھے۔ کوہلی کا کہنا ہے کہ یہ اننگز پاکستان کے خلاف میچ کی طرح تھی ۔ میں نے جو سنگلز لئے وہ سب سے خوش کن حصہ تھا۔ ٹیم کیلئے کھیلتا ہوں سنچری اور سنگ میل سے متعلق نہیں سوچتا اگر سنچری بن جائے تو بہت اچھا ہے، لیکن میرے لئے جیت اہم ہے۔ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ یہ اننگز پاکستان کے خلاف میچ کی طرح تھی اس میچ میں نے سات چوکے مارے تھے آج پانچ چوکے مارے۔ یہ حالات کو سمجھنے اور اسٹرائیک کو حاصل کرنے کیلئے ہے ایسی پچ پر پارٹنر شپ اہم ہیں۔ یہ کھیل دباؤ کے بارے میں ہے۔ اگر آپ کھیل کی گہرائی میں جاتے ہیں، تو حریف ٹیم عموماً ہار مان لیتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید