• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں وکلا کنونشن، SSP کے تبادلے کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) حیدرآباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے طلب کئے گئے وکلا کنونشن نے مطالبہ کیا ہے کہ 48گھنٹوں میں ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ لنجار کا تبادلہ نہ کیا گیا تو وکلاحیدرآباد تا کراچی تک لانگ مارچ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤکرینگے، عدالتوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان،کنونشن میں عدالتوں کے باٹیکاٹ کے معاملہ پر وکلا دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے،ہنگامہ آرائی اور شور شرابا،نوجوان وکلا نے قیادت کے اعلان کے باوجودعدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔کنویشن سے کراچی بار کے صدر عاامر نواز وڑائچ، حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے صدر ایاز حسین تنیو، ڈسٹرکٹ بار کے صدر اشعر مجید کھوکھر سمیت سندھ بھر سے آئے مختلف بار کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کنونشن میں وکلا کی بھرپور شرکت،گو گو ایس پی گو، دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر نامنظور،وکلا اتحاد کے نعرے لگتے رہے۔

ملک بھر سے سے مزید