کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی جامعہ اردو اور گرو سیف کے تعاون سےطلبہ و طالبات کو حفاظت کے بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور اعدادوشمار سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ ورکشاپ میں گرو سیف کے سی ای او سعد عبدالوہاب نے طلبہ و طالبات کو بریفنگ دی اور طلبہ و طالبات کو حفاظت کے بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور اعدادوشمار سے آگاہ کیا ۔ورکشاپ کے اختتام پر رجسٹرار وفاقی جامعہ اردو سعدیہ خلیل اور ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔