• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معالج سے مشورے سے ذیابیطس کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں، پروفیسر زمان شیخ

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) ذیابیطس کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں جس کے لئے انہیں اپنے معالج سے مشورے اور ادویات کے اوقات کار میں تبدیلی کرنا ہوگی تاہم شوگرکے مرض میں مبتلا حاملہ خواتین ،ڈائیلسس کے مریض ، عمرہ رسیدہ و محنت کش افراد ہائی رسک گروپ میں شامل ہیں، انہیں روزے رکھنے کے لئے انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے ، یہ افرا دروزے کے لئے اپنے معالجین سے ضرور مشورہ کریں ۔ روزے رکھنے سے ذہنی وقلبی سکون ملتا ہے جبکہ ذہنی تناؤ میں بھی نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔روزہ صحت کے لئے بہترین ہے، رمضان میں تراویح پڑھنے والوں کوکسی اور ورزش کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ان خیالات کا اظہار ماہر امراض ذیابطیس پروفیسر زمان شیخ نےجنگ سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نارمل شوگر کے مریض روزے رکھ سکتے ہیں،دن میں روزے کے دوران 2بار خون میں شوگرکی مقدارکو بھی چیک کرسکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید