• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ شوہر کے مظالم سے تنگ خاتون پریس کلب پہنچ گئی، بچوں کی بازیابی کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک ) گلشن معمار کی رہائشی خاتون سابقہ شوہر اور اس کے ساتھیوں کے ظلم و ستم سے تنگ ہوکر پریس کلب پہنچ گئی ، خاتون نے اعلیٰ حکام سے بچو ں کی بازیابی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں گلشن معمار کی رہائشی شازیہ نامی خاتون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرے سابقہ شوہر جس کا مکینیکل گاڑیوں کا شورو م ہے سے میری شادی ہوئی تھی جس سے میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔ میرا شوہر شادی کے بعد ظلم اور تشدد کرتا رہا اس نے دو سال قبل دوسری شادی کرلی تھی اور مجھے بھی چھ ماہ قبل طلاق دے دی تھی پھر بچوں کے بہانے گھر آتا رہا اور مجھ پر ظلم و زیادتی کرتا رہا میں نے تھانہ گلشن معمار میں درخواست دی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا ۔
ملک بھر سے سے مزید