• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت کے ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عرفان اکرم نے توہین رسالت کے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، تھانہ سول لائن میں گزشتہ سال چار ستمبر کو کامران خان کی درخواست پر درج کیس کے مطابق اپنے دوستوں کے ہمراہ لالکڑتی کے ایک ہوٹل میں بیٹھا تھا کہ ملزم محمد عارف نے نبی کریم کی توہین کی بمشکل ملزم کی زبان بندی کروائی جس سے میرے سمیت یہاں موجود تمام افراد کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی، گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو عمر قید پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ملک بھر سے سے مزید