• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک کا سب سے زیادہ 80 فیصد منافع منقسمہ کی ادائیگی کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک کا سب سے زیادہ 80 فیصد منافع منقسمہ کی ادائیگی کا اعلان، بینک کا قبل از ٹیکس منافع 56.7بلین روپے جبکہ بعد ازٹیکس منافع 26.9بلین روپے رہا،نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس 28فروری 2025 کو منعقد ہوا جس میں31دسمبر، 2024کو ختم ہونے والے سال کیلئے بینک کے پڑتال شدہ سالانہ مالی نتائج کی منظوری دی گئی۔این بی پی نے 56.7بلین روپے کے قبل ازٹیکس منافع کے ساتھ ایک اور سال مضبوط اور شاندار مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے پنشن کیس سے متعلق فیصلہ کی تعمیل میں 68.0بلین روپے کی ادائیگیوں کے باوجود مالی کارکردگی مضبوط رہی۔ مشکل آپریٹنگ ماحول کئے باوجود این بی پی نے 1089.4 بلین روپے کی مجموعی مارک اپ انکم پیدا کی جس سے این بی پی پاکستان میں سب سے زیادہ آمدن پیدا کرنے والے بینکوں میں شامل ہوگیا۔

ملک بھر سے سے مزید