• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کی تحقیقات میں پیشرفت

کراچی (اسد ابن حسن) أن لائن فاریکس کے ذریعے عوام سے پیسہ بٹورنے والے اور ملتان کی تاریخ کے سب سے بڑے چار ارب کے فراڈ کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت جاری ہے۔ سائبر کرائم ملتان زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے فراڈ کا حجم بڑھنے اور مسلسل مزید شکایتیں موصول ہونے اور تحقیقات کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سرکل انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد اقبال ہوں گے جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز طارق محمود، عدنان خان، عمران درانی، سب انسپیکٹرز نبیل حسین، عاطف جان، عائشہ فاطمہ اور سائبر کرائم اینالسٹ محمد عمران شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید