• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی شروع، نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی شروع کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس فیصل کمال عالم اور جسٹس نثار احمد بھنبھرو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 28 فروری 2025 کو ڈاکٹر عجب علی لاشاری کی جانب سے دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ ڈاکٹر لاشاری کی درخواست میں سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی ہے کیونکہ درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر معطل کیا گیا تھا اور درخواست گزار کا قصور یہ تھا کہ اس نے یونیورسٹی سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسیوں پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ڈاکٹر لاشاری کی درخواست کے مطابق ہائر ایجوکیشن کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایچ ڈی ایجوکیشن کے طلبہ کو آصف حسین سمو (ٹیچرز ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر) پڑھا رہے تھے جو خود پی ایچ ڈی نہیں تھے۔ اس معاملے پر فیصلہ دیا گیا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسیوں پر سختی سے عمل کیا جائے لیکن وائس چانسلر نے اس پر توجہ نہیں دی ۔

ملک بھر سے سے مزید