• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی کی ریڈیو کی عمارات کے کرایوں کے نرخوں پر نظر ثانی کی ہدایت

اسلام آباد (طاہر خلیل) قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے سرکاری ریڈیو کو ہدایت کی ہے کہ کارپوریشن کے مالی حالات بہتر کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان کی کرایہ پر دی جانے والی عمارات کے کرایوں کے نرخوں پر نظر ثانی کر کے اور انہیں مارکیٹ ریٹ پر لائے۔ کمیٹی نے کہا کہ کارپوریشن کی موجودہ مالی حالت ادارے کو اپنا کام خوش اسلوبی سے جاری رکھنے اور اپنے ملازمین کو تنخواہوں اور پینشن کی بروقت ادائیگی کے لئے فوری سخت اقدامات کی متقاضی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس ایم این اے پھلین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے سرکاری ٹیلی ویژن سے طلب کی گئی معلومات کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کیا۔ کمیٹی کا موقف تھا کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی توسیع ہیں اور انہیں حکومتی وزارتوں اور ان کی ماتحت اداروں کی پارلیمانی نگرانی کی ذمہ داری تفویص ہے اور حکومت کے کسی بھی محکمے/تنظیم سے معلومات حاصل کرنے کا استحقاق حاصل ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی سے معلومات تک رسائی کو روکنے یا چھپانے کی کسی بھی کوشش کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ کمیٹی نے اپنے آئندہ اجلاس سے پہلے سرکاری ٹی وی سے مانگی گئی ضروری معلومات جمع کرانے کی ہدایات جاری کی۔
ملک بھر سے سے مزید