کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی پیونیر اور میزان بینک کے درمیان معاہدہ،تفصیلات کے مطابق دنیا کی ممتاز فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی پیونیر(Payoneer)نے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں،انٹرپنیورز اور فری لانسرز کیلئے کراس بارڈر ادائیگیوں کو بڑھانے کیلئے پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصدبین الاقوامی ٹرانزیکشنز کو آسان بنانا اور کیش فلو مینجمنٹ کو بہتر بناناہے۔