• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانک ایڈورٹائزنگ بورڈ کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی بجلی کا استعمال، بلدیہ نے منقطع کر دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہراہ فیصل پر الیکٹرانک ایڈورٹائزنگ بورڈ کےلئے اسٹریٹ لائٹس کی بجلی استعمال کرنے پربلدیہ عظمیٰ کراچی کا ایکشن،ہوٹل میٹرو پول تاایف ٹی سی تمام کنکشن کاٹ دئے کے ایم سی ذرائع نے بتایا ایس ایم ڈی اسکرین( سرفیس ماونٹڈڈیوائس )کے لئے پرائیویٹ ٹھیکیدار اسٹریٹ لائٹس سے کنکشن لےکر بجلی استعمال کر رہا تھا جس کی اجازت کے ایم سی نے نہیں دی تھی ا طلاع ملنے پرکے ایم سی کے متعلقہ ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ روز کنکشن منقطع کر دئے بدھ کے روز کے ایم سی کے زمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اس ایکشن پر ٹھیکیدار یا کسی دوسرے فرد نے تا حال رابطہ نہیں کیا۔
ملک بھر سے سے مزید