• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کا محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں واگزار کرانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سندھ میں محکمے کی ملکیتی زمینیں واگزار کروانے کا حکم دے دیا۔ سینئر وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی تمام زمینیں فوری واگزار کروا کر رپورٹ پیش کی جائے۔وہ منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں یلو لائن منصوبے کے مختلف تکنیکی اور انتظامی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جب کہ پلوں اور ڈپوز کے تعمیراتی کام میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔وزیر ٹرانسپورٹ نے سرکاری اداروں کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں پر قبضے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یلو لائن، کراچی موبیلٹی پراجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے، جس کا مقصد شہر میں ٹرانسپورٹ نظام جدید بنانا ہے، اس منصوبے کا ایک اہم حصہ جام صادق پل مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جائے گا، سندھ حکومت پرعزم ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ایک جدید اور مؤثر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید