• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ حماس سے براہ راست خفیہ مذاکرات کر رہی ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

کراچی(نیوزڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ غزہ میں قید امریکی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کیلیے وسیع معاہدے کے امکان پر فلسطین کی تنظیم حماس کے ساتھ براہ راست خفیہ مذاکرات کر رہی ہے۔یہ دعویٰ امریکی خبر رساں ادارے ایکسیوز (Axios) نے اپنی رپورٹ میں کیا۔ امریکی صدارتی ایلچی برائے یرغمالی امور ایڈم بوہلر کے ذریعے حماس کے ساتھ ہونے والے خفیہ مذاکرات غیر معمولی ہے کیونکہ امریکا نے اس سے قبل کبھی بھی مزاحمتی کے ساتھ براہ راست رابطہ نہیں کیا۔ایڈم بوہلر اور حماس کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان ملاقاتیں حالیہ ہفتوں میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئیں۔

دنیا بھر سے سے مزید