ریاض (شاہدنعیم)سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے نصب العین کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔غزہ کی پٹی کی تعمیر نو پر تبادلہ خیال کے لیے قاہرہ میں ہنگامی عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد کے ساتھ سعودی ذرائع نے کہا ہےکہ قاہرہ سمٹ میں مملکت کی شرکت عرب مسائل، خاص طور پر فلسطینی کاز کے دفاع کے لیے سعودی عرب کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب مقبوضہ علاقوں میں سیاسی یا آبادیاتی حقیقت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے جبکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔