• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے یوکرین کی فوجی امداد روکدی، یورپی ممالک کی مذمت

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوجی امداد روک دی جس کا روس نے خیرمقدم کیا ہے تاہم یورپی ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔دوسری طرف یوکرین کے وزیر اعظم نے کہا کہ امداد کی بندش کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود رہیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے امریکا کے یوکرین کی فوجی امداد کے روکے جانے کو امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔روس نے امید ظاہر کی ہے یوکرین کی جانب سے جنگ نہ کرنے کی ضمانتوں تک فوجی امداد کو معطل رہنا چاہیے۔دوسری جانب کئی یورپی ممالک نے امریکا کی جانب سے یوکرین کی فوجی امداد روکنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔فرانس نے کہا کہ اس سے امن کے امکانات مزید مدہم ہو جائیں گے کیونکہ اس سے روس کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔البتہ برطانیہ نے محتاط ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کا مقصد یوکرین میں ایک مستقل اور محفوظ امن قائم کرنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید