اسلام آباد(صالح ظافر) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے پاکستان کے 33 اضلاع میں مستحق افراد میں رمضان المبارک کے دوران امدادی راشن تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے۔"فوڈ باسکٹ پروجیکٹ پاکستان 2025" کے تحت 2,10,000افراد کو بنیادی خوراک فراہم کی جائے گی، تاکہ ضرورت مندوں کی غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ اس مرحلے میں 30,000راشن پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ہر راشن پیکج (95کلوگرام) درج ذیل اشیاء پر مشتمل ہے۔80کلوگرام آٹا،5لیٹر کوکنگ آئل،5کلو گرام چینی،5کلوگرام دال چنا۔امدادی راشن کی تقسیم صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مقامی ضلعی انتظامیہ اور کے شراکت داروں —حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے انجام دی جا رہی ہے۔