• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی تحصیل نال بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، کئی زخمی

خضدار/ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگاران) خضدارکی تحصیل نال میں دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے،پشین سے دو افغان دہشتگرد گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد،دھماکہ ویلڈنگ کی دکان کے قریب ہوا، ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس تھانے پردستی بم حملہ، پشین میں خفیہ اطلاع پر فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، ایس ایچ او پولیس نال بھاول خان پندرانی کے مطابق بدھ کے روز خضدار کی تحصیل نال میں بازار کے قریب ایک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سات افراد اس واقعے میں زخمی بھی ہوئے دھماکہ ویلڈنگ کی دکان کے قریب پیش آیا جہاں دھماکے کے بعد ایک گاڑی اور موٹرسائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے موقع پر موجود سات افراد زخمی ہوگئے۔

اہم خبریں سے مزید