اسلام آباد(اسرار خان )قومی اسمبلی کی ایک پارلیمانی کمیٹی نے بدھ کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر زور دیا ہے کہ وہ دو دن کے اندر ایک ایس آر او (Statutory Regulatory Order) جاری کرے تاکہ لوہے اور اسٹیل کے شعبے کو ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم (EFS) میں شامل کیا جا سکے۔ کمیٹی نے خبردار کیا کہ اس شعبے کی برآمدات پہلے ہی 1.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں اور ایف بی آر کی سستی اس رفتار کو متاثر کر سکتی ہے۔ایم این اے سید حفیظ الدین کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (USC) کے 2.6 ارب روپے کے ریفنڈ کلیم کی بھی حمایت کی اور ایف بی آر کے 18ارب روپے کے جوابی کلیم کو متبادل تنازعات کے حل کی کمیٹی (ADRC) کے حوالے کرنے کی سفارش کی۔