• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

EOBI ، غلط افراد کو 2 ارب 79 کروڑ روپے پنشن دینے کا انکشاف

اسلام آباد (نامہ نگار) پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں 5131غلط افراد کو اولڈ ایج بینیفٹ پینشن کی مد میں 2ارب 79کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 سیکرٹری اوورسیز نے کہا کہ یکم مئی سے پنشن بڑھائی جائے گی،سیکرٹری اوورسیز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 حکام ای او بی آئی نے کہا کہ ای او بی آئی کے فنڈ کی مالیت 600 ارب روپے ہے، ملک میں ایک کروڑ کاروبار ہیں، آڈٹ نے الزم لگایا ہے کہ ملازمین کی عمر میں تبدیلی کر کے 5 ہزار افراد کو پینشن دی ہے۔

 سیکرٹری اوورسیز نے کہا کہ اب شناختی کارڈ پر ہی پنشن کیس کو سیٹل کیا جائے گا، ای او بی آئی کی پنشن یکم مئی سے بڑھائی جائے گی،چیئرمین ای او بی آئی نے کہا کہ اب ہم آئندہ سے نادرا کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے شناختی کارڈ پر پنشن جاری کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید