• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج، مندی کی بڑی لہر1204 پوائنٹس کم، سونا فی تولہ 11700 روپے سستا، ڈالر 20 پیسے مہنگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی بڑی لہر1204پوائنٹس کم، سونا فی تولہ 11700روپے سستا، ڈالر20پیسے مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج، منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر ،کے ایس ای100انڈیکس میں 1204پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 18 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی،60.39فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت103ارب 82کروڑ 72لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم18.31فیصد کم رہا، عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 11700روپے فی تولہ کی بڑی کمی سے 3لاکھ 52ہزار روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 10031 روپے سے کمی سے 3 لاکھ ایک ہزار 783روپے پر آگئی بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں20 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 280.80روپے سے بڑھ کر 281.00 روپے اور قیمت فروخت 281.00 روپے سے بڑھ کر 281.20 روپےہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید