• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا فالس فلیگ آپریشن، مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین قومی سلامتی امور نے کہا ہے کہ بھارت کا اس وقت فالس فلیگ آپریشن کرنیکا مقصد نہ صرف اسلام، پاکستان اور کشمیریوں کو بدنام کرنا ہے بلکہ اپنے داخلی مسائل کی طرف سے توجہ ہٹانا ہے، بھارت اس کے ذریعے ٹیرف کے معاملے پر امریکی دباؤ کو بھی کم کرنا چاہتا ہے،بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام دھر رہا ہے، بھارت کی طرف سے اگر کوئی حملہ ہوا تو بالاکوٹ کی طرح سبکی اٹھانا پڑیگی، بھارت کو اپنی پالیسیوں پر توجہ دینی چاہئے اور اپنی غلطیوں کو دیکھنا چاہئے ۔خصوصی نشریات میں ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی،دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) احمد سعید منہاس ،دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) راشد ولی اورماہر بین الاقوامی امور مشاہد حسین سید نے اظہار خیال کیا۔ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے ماہر قومی سلامتی امور سید محمدعلی نے کہا کہ بھارت کا اس وقت فالس فلیگ آپریشن کرنیکا مقصد نہ صرف اسلام، پاکستان اور کشمیریوں کو بدنام کرنا ہے بلکہ اپنے داخلی مسائل کی طرف سے توجہ ہٹانا ہے، بھارت اس کے ذریعے ٹیرف کے معاملے پر امریکی دباؤ کو بھی کم کرنا چاہتا ہے۔اس وقت امریکہ کی نائب صدر بھارت میں موجود ہیں اور بھارت کو یہ تشویش اور احتمال تھا کہ وہ ٹیرف کے ساتھ ساتھ حالیہ را کے ملوث ہونے کے جو ثبوت ملے ہیں امریکی شہریوں کی ہلاکت میں اس سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ فالس فلیگ آپریشن کیا گیا جو کہ پہلا نہیں ہے پچھلے سترہ سال میں چٹھا بڑا واقعہ ہے جو کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید