• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین نے ایپل اور میٹا پرکروڑوں یوروجرمانہ لگا دیا

برسلز/واشنگٹن (نیوزڈیسک) یورپی یونین کے ریگولیٹرز کی جانب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، ای یو نے ایپل اور میٹا پرکروڑوں یورجرمانہ لگادیا ، یورپی حکام کے مطابق کارروائیوں کامقصد بگ ٹیک کی اجارہ داری کوختم کرنا ہے، دوسری جانب امریکا میں صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پرعدم اطمینان کااظہارکیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپی ریگولیٹرز نے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر ایپل پر 50 کروڑ یورو اور میٹا پر 20کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔حکام کاکہنا ہے کہ ان کارروائیوں کامقصد بگ ٹیک کی اجارہ داری کوختم کرنا اور چھوٹے کاروباروں کو مقابلہ نسبتاآسان بنانا ہے۔ گوگل کی جانب سے ممکنہ خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔میٹا کے فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کی حفاظت سے متعلق یورپی اصولوں کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید