اسلام آباد( طاہر خلیل ) سعودی عرب ،مدینہ منورہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مدینہ منورہ کے دورہ کے دوران گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان السعود سے گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات کی ، گورنر مدینہ نے اسپیکر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں تفصیلی گفتگو ہوئی، مسلم امہ کو متحد ہوکر اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے کردار کرنا ہوگا، ملاقات میں گفتگو ،ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، مسلم اُمہ کے اتحاد، فلسطین کی سنگین صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔