• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ ترکیہ، وزیر اعظم پہلی مرتبہ افغانستان کی فضائی حدود سے گزرے

کراچی(افضل ندیم ڈوگر)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے دو روزہ دورہ ترکیہ پر جاتے اور واپس آتے ہوئے ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کی بلکہ وہ پہلی مرتبہ افغانستان کی فضائی حدود سے گزرے۔ 22اپریل کی صبح سوا 11 بجے اسلام اباد سے روانہ ہوکر وزیراعظم پاکستان کے خصوصی طیارے نے معمول کا ایران کا فضائی روٹ استعمال نہیں کیا بلکہ پرواز کوہاٹ کے قریب سے 40ہزار فٹ کی بلندی سے افغانستان میں داخل ہوئی۔ طیارہ کابل سے ہوتے ہوئے ترکمانستان اور آذربائیجان کے اوپر سے انقرہ پہنچے۔ وزیراعظم شہباز شریف بدھ کی دوپہر 12:46 بجے انقرہ سے جارجیا، باکو ترکمانستان اور پھر افغانستان کے شہر غزنی سے اسلام آباد واپس پہنچے۔
اہم خبریں سے مزید