اسلام آباد (ساجد چوہدری )موبائل ٹیرف کے نئے ضوابط کی منظوری کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ،خفیہ چارجز اور اچانک بلنگ سے بچاؤ کیلئے نئے ضوابط نافذ کئے جارہے ہیں، پی ٹی اے کے مطابق موبائل ٹیرف کے نئے ضوابط کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ، صارفین کو ٹیرف میں تبدیلی سے پہلے پیشگی اطلاع دی جائے گی، موبائل آپریٹرز کے لئے ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ ٹیرف شائع کرنا لازمی ہوگا، نمایاں طاقت رکھنے والے آپریٹرز کو ٹیرف میں اضافے سے قبل پی ٹی اے منظوری لینا ہوگی، بلنگ شکایات کےلئےپی ٹی اے کا جدید شکایتی نظام فعال ہے،پی ٹی اے حکام کے مطابق خفیہ چارجز اور اچانک بلنگ سے بچاؤ کے لئے نئے ضوابط نافذ کئے جارہے ہیں۔