اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)حکومت نے 9ماہ کے تعطل کے بعد اوگرا میں فنانس کے رکن کےلیے تین امیدواروں کے ناموں کو بالآخر حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہم نے ایک شفاف عمل کے ذریعے تین امیدواروں کا انتخاب کیا ہے جس مین مسٹر سلمان امین، مسٹر شکیل اور مسٹر فہیم شامل ہیں۔ مذکورہ امیداروں کے نام متعقہ ایجنسیوں نے کلیر کر دیے ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے یہ سمری دستخط کےلیے وزیراعظم ٓفس کو بھجوادی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ان سب میں سلمان امین کا نام شرفہرست ہے کیونکہ ان کی تعلیم اور تجربہ دیگر امیدواروں کی نسبت زیادہ بہتر ہے۔ ، مسٹرسلیم امین چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں۔ اور انہوں نے وزارت خزانہ کے پالیسی ونگ میں مالیاتی اکنامسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔