• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NTDC، چار افسران کو ناقص کارکردگی پر او ایس ڈی بنا دیا گیا

اسلام آباد (ناصر چشتی )وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری نےنیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے چار افسران کو ناقص کارگردگی پر او ایس ڈی بنا دیا جبکہ فرائض میں غفلت کی بنیاد پر تین چیف انجینئرز کو بھی انکے موجودہ عہدوں سے فارغ کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے جاری منصوبوں کی کارکردگی جائزہ اجلاس میں خراب کارکردگی پر نوٹس کے نتیجے میں این ٹی ڈی سی بور ڈ نے فرائض سے غفلت برتنے اور غیر ضروری تاخیر کی وجہ بننے والے افسران بشمول ایک ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر، دو جنرل مینجرز، ایک چیف فنانشل آفیسر اور تین چیف انجینئرز کو او ایس ڈی اور موجودہ پوزیشنوں سے ہٹا دیا ہے۔اویس لغاری نے چند روز قبل این ٹی ڈی سی کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں ان منصوبوں میں غفلت اور تاخیر پر نوٹس لیا تھا۔ وفاقی وزیر نے جائزہ اجلاس کے دوران ہی این ٹی ڈی سی کے بورڈ کو ان منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے اور ان میں تاخیر و غفلت پر فوری انکوائری کرنے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے پرزور دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید