آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: احرام کی چادر اگر پھٹ جائے تو اس کی سلائی کی جاسکتی ہے؟
جواب: صورتِ مسئولہ میں احرام کی چادر کی پھٹی ہوئی جگہ کو سی کر شگاف کو بند کر کے اسے استعمال کرنا کراہتِ تنزیہی کے ساتھ درست ہے، سلا ہوا لباس جو کہ ممنوع ہے، اس سے مراد وہ لباس ہےجسے سی کر جسم کی ساخت کے مطابق تیار کر کے پہنا جائے، جیسا کہ قمیص، بنیان وغیرہ۔