• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور نے ابراہیم علی خان کی سالگرہ پر کیا کہا؟

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو ان کی 24 ویں سالگرہ پر بہن سارہ علی خان اور سوتیلی ماں کرینہ کپور نے مبارک باد دی اور محب بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں۔

ابراہیم علی خان کی یہ سالگرہ خاص ہے کیونکہ وہ 7 مارچ کو اپنی ڈیبیو فلم نادانیاں کے ساتھ سلور اسکرین پر قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر ابراہیم کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہیپی برتھ ڈے ٹو دی بیسٹ بوائے! تمہیں سلور اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔

بہن سارہ علی خان نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں ابراہیم اپنی ماں امریتا سنگھ اور سارہ کے ساتھ کیک کاٹتے نظر آ رہے ہیں۔

 انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہیپیئسٹ برتھ ڈے میرے بھائی! اب تمہارا وقت ہے چمکنے اور جگمگانے کا۔

سیف علی خان کی بہن صبا پٹودی نے ابراہیم کی بچپن کی چند یادگار تصویریں شیئر کیں اور لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے ایگی! میرا چھوٹا سا بچہ اب  ایک جوان بن گیا ہے، تم مجھے ابا کی یاد دلاتے ہو، تم میں پٹودی اسٹائل کوٹ کوٹ کر بھرا ہے، ہمیشہ خوش رہو اور کامیابیاں حاصل کرو۔

واضح رہے کہ ابراہیم علی خان کرن جوہر کی پروڈکشن نادانیاں سے اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ خوشی کپور ہوں گی۔

فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی جس کی کہانی ایک ساؤتھ دہلی کی آزاد خیال لڑکی اور نوئیڈا کے مڈل کلاس لڑکے کے گرد گھومتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید