• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے مہمان کی آمد متوقع، کیارا ایڈوانی نے فلم ’ڈان 3‘ کو خیرباد کہہ دیا

---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے یہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد کے سبب فلم ’ڈان 3‘ میں اپنے کردار سے دستبردار ہونے کا مشکل فیصلہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال فرحان اختر کی فلم ’ڈان 3‘ کے لیے کیارا ایڈوانی کا بطور ہیروئین نام سامنے آیا تھا، کیارا کے مدِ مقابل نامور اداکار رنویر سنگھ کو ہیرو کے طور پر مرکزی کردار میں لیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب گلیمرس اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اس فلم پر اپنے حمل اور آنے والے ننھے مہمان کو ترجیح دی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیارا ایڈوانی نے کام سے وقفہ لیتے ہوئے اپنی زندگی کے اس خاص وقت سے محظوظ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کیارا ایڈوانی نے بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ’ڈان‘ کے سیکویل ’ڈان 3 ‘ سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔ 

اداکارہ اس وقت فلم ’ٹاکسک‘ اور ’وار 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ اپنا سارا وقت اپنے خاندان اور نومولود کے لیے وقف کرنا چاہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم سازوں نے کیارا ایڈوانی کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کاسٹ میں شامل کرنے کے لیے نئی ہیروئن کی تلاش شروع کر دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید