• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے دوسرے بچے کا نام پہلے ہی منتخب کر لیا

--فائل فوٹوز
--فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے دوسرے بچے کے لیے پہلے ہی ایک لڑکے کا نام سوچ کر رکھا ہے۔

عالیہ بھٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ جب میں اور رنبیر اپنے پہلے بچے کے لیے نام تلاش کر رہے تھے تو گھر کے فیملی گروپ میں سب سے مشورے لے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی لڑکیوں اور لڑکوں کے نام دیکھے، ہمیں ایک لڑکے کا نام بہت پسند آیا لیکن میں ابھی وہ نام ظاہر نہیں کروں گی۔

بھارتی اداکارہ نے مزید بتایا کہ رنبیر کی والدہ نیتو کپور نے راحہ کا نام تجویز کیا اور کہا کہ یہ نام لڑکے کے نام کے ساتھ بھی بہت اچھا لگے گا، مجھے اور رنبیر کو فوراً یہ نام پسند آ گیا اور ہم نے لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے نام طے کر لیے۔

عالیہ نے خوشی اور فخر کے ساتھ بتایا کہ راحہ کے معنی سکون، خوشی اور برکت کے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ جوڑی اپریل 2022ء میں شادی کے بندھن میں بندھی اور اسی سال ان کی بیٹی راحہ پیدا ہوئی، عالیہ حال ہی میں فلم الفا میں کام کر رہی ہیں جو یش راج فلمز کی پروڈکشن ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید