بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم ’دنگل‘ کے بعد بڑے خوف میں مبتلا ہو گئی تھیں۔
فاطمہ ثناء شیخ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں فلم’دنگل‘ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر سراہے جانے کے باوجود بھی ایک عجیب سے خوف میں مبتلا ہو گئی تھی اور خود سے یہ سوال کرنے لگی تھی کہ کیا میں واقعی اتنی اچھی اداکارہ ہوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں یہ سوچ کر بھی پریشان تھی کہ اگر مستقبل میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تو مداحوں کا ردِعمل کیسا ہو گا۔
اداکارہ نے بتایا کہ اسی خوف اور پریشانی کی وجہ سے میں نے کوئی سولو پروجیکٹ سائن نہیں کیا لیکن پھر فلم ’لوڈو‘ میرے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔
2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے بعد فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے فلمی کیریئر میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا اور اس جدوجہد کے دوران اُنہوں نے اپنی ناکامیوں اور غلطیوں کو قبول کرنا سیکھا۔
جس کے بعد اب بھارتی اداکارہ بہت اعتماد کے ساتھ فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کرتی نظر آتی ہیں۔