ورک فروم ہوم Work From Home کا زمانہ اب پرانا ہو گیا ہے اب ورک فروم بیچ Work From Beach کا دور ہے کیوں کہ سائنس دانوں نے ایک ایسا لیپ ٹاپ تیار کر لیا ہے جو شمسی توانائی سے باآسانی چارج ہو جائے گا۔
ایک چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے Mobile World Congress 2025 میں ایک حیرت انگیز شمسی توانائی سے چلنے والا لیپ ٹاپ متعارف کروایا ہے۔
لیپ ٹاپ 20 منٹ میں سورج کی روشنی سے فوری چارج ہو جاتا ہے جو ایک گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک دے سکتا ہے۔
اس الٹرا سلم لیپ ٹاپ کی موٹائی 15mm اور وزن صرف 1.22 گلو گرام ہے جس کی پشت پر چھوٹے شمسی پینلز نصب ہیں۔
یہ لیپ ٹاپ ناصرف بیٹری کے مسائل کا حل ہے بلکہ مستقبل میں مکمل موبائل ورک اسٹیٹ اپ کے خواب کو بھی حقیقت بنا سکتا ہے۔